علاقائی
خلاصہ
- نوشہرہ: (دنیا نیوز) چارسدہ-پشاور موٹروے پر پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو نے سے ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چارسدہ-پشاور موٹروے پر اکبرپورہ کے مقام پر پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سوزکی پک اپ کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
موٹرے پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور موٹروے پر کھڑی سوزکی پک اپ سے جا ٹکرائی جس سے حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ڈرائیور کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی ہے اور زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈی پی او چارسدہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔