پولیس کی ترنڈہ محمد پناہ میں کارروائی، 37 کلو سمگل شدہ چاندی برآمد

پولیس کی ترنڈہ محمد پناہ میں کارروائی، 37 کلو سمگل شدہ چاندی برآمد

پولیس کے مطابق چاندی کو گاڑی کے ٹائروں میں مہارت سے چھپا کر کوئٹہ سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ چاندی کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزمان چاندی سے متعلق کوئی قانونی دستاویزات یا ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

برآمد شدہ چاندی مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دی گئی۔