مستونگ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

مستونگ میں فائرنگ سے  2 افراد جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ  شمس آباد میں بھی پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کی جان لے لی، واقعہ کے بعد پولیس  بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کے آنے سے قبل جاں بحق افراد کے لواحقین نے دونوں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر  قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث قومی شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید برآں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔