اسلام آباد میں شہری کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد میں شہری کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی سلیمان ظفر نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر پیشہ ورانہ رویے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس اہلکار شہریوں کے ساتھ قانون اور ضابطے کے مطابق احترام سے پیش آئیں، جبکہ واقعے کی مکمل انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔