سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس 13 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔