ضلع مہمند میں 16 کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر جاری

ضلع مہمند میں 16 کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر جاری

صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ باقی گراؤنڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

ان اقدامات کا مقصد صوبے کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔