ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، پاکستان نے سیریز میں 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آج کا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی دستخط شدہ شرٹس نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔