کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے سیریز سے اسپنر سفیان مقیم کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں مزید توازن لانے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے، جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے۔