وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے، نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے، نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینئر وزیر پنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، قومی امور اور آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور 27 جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی مشاورت کا اہم حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو مری سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔