ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثررہنمائی فراہم کی گئی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گُفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا۔

انٹرنشپ میں موجود شرکاء نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے مؤقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی، فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی مؤقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔

سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکاء نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثرمقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف سٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔