پاکستان
خلاصہ
- کندیاں: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں نمایاں کمی کے بعد سیلابی صورتحال ختم ہوگئی اور پانی کی صورتحال نچلے درجے کے سیلاب سے معمول پر آگئی۔
چشمہ بیراج ذرائع کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 550 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ اخراج 1 لاکھ 88 ہزار 250 کیوسک ہے۔
ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی سطح بھی کم ہو کر 646 فٹ ہوگئی ہے، پانی کی آمد میں کمی کے بعد چشمہ بیراج پر سیلابی کیفیت ختم ہوگئی ہے اور صورتحال معمول پر آنے لگی ہے۔