پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، کچی کنال فیز ٹو منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کسی صورت سمجھوتا نہیں ہو گا۔
احسن اقبال کی زیرِ صدارت کچی کنال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ کچی کنال منصوبے پر بلوچستان حکومت کو تمام دستیاب آپشنز پر اعتماد میں لیا جائے اور منصوبے کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
اجلاس میں پائیڈ کو اراضی کی فراہمی میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ 6 سال گزرنے کے باوجود پائیڈ کو اراضی فراہم نہ ہونا قابلِ تشویش ہے، اگر سی ڈی اے کا سرکاری ادارے کے ساتھ ایسا طرزِ عمل ہے تو شہریوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا؟
انہوں نے واضح کیا کہ پائیڈ کی اراضی کا معاملہ مزید التواء میں نہیں رکھا جا سکتا۔
احسن اقبال نے لورالائی، ژوب 35 کلومیٹر سڑک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔