ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ: باڑہ گلی کسالہ روڈ تاحال بند، آمدورفت معطل

ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ: باڑہ گلی کسالہ روڈ تاحال بند، آمدورفت معطل

سڑک کی طویل بندش سے مسافروں، سیاحوں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ روڈ کی بحالی کے لیے تاحال مطلوبہ مشینری موقع پر نہ پہنچنے پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کے قریب واقع متعدد رہائشی مکانات بھی خطرے کی زد میں آ گئے ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق شدید سردی کے باوجود بعض خاندان اپنے گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے، بھاری مشینری موقع پر منتقل کرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا کر باڑہ گلی، کسالہ روڈ کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔