تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں ہسپتال عملے کے 4 افراد، ایک خاتون اور نومولود شامل ہیں، جن کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، یہ واقعہ ڈانو دھاندل کے بنیادی صحت مرکز پر کھڑی ایمبولینس میں ہوا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو ریفر کرنے کیلئے ایمبولینس میں بٹھایا جا رہا تھا، سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، ہیلتھ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 اور ٹاؤن حکام موقع پر پہنچ گئے۔