وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا، جس میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔