پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے پا گئی۔
ملاقات میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، جماعت کی مذاکراتی ٹیم کے بعض دیگر ارکان کی بھی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال، علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعظم کی جانب سے رابطے اور ملاقات کی دعوت کے بعد مارچ مؤخر کر دیا گیا تھا۔
اب مجوزہ ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف اور لیوی کے معاملے پر حکومت کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔