پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومتی اور جماعت اسلامی کی پٹرول لیوی خاتمہ کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس طے ہوگیا، مذاکرتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات طے ہوگی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر جمعہ کو پٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمہ کیلئے ملک گیر پرامن احتجاج ہوگا، مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ، چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے اور معاشی پہیہ چلے۔