بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل

ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آج کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن ضروری مرمتی کام کے باعث ایک روز کے لئے معطل کیا گیا ہے۔