رحمان بابا ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

رحمان بابا ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

 حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون حرا بھی دورانِ علاج دم توڑ گئیں، جن کا تعلق کراچی سے تھا، اس سے قبل آج راولپنڈی کے رہائشی کلیم عباس بھی انتقال کرگئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سروں پر چوٹیں آئی تھیں۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے تمام 7 افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں، جاں بحق افراد میں کراچی کے 2، گوجر خان، گجرات، آزاد کشمیر، پشاور اور راولپنڈی کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

علاوہ ازیں  ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 38 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور تمام ڈسچارج ہونے والے زخمی مسافر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔