ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہونے والے دونوں نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے

ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہونے والے دونوں نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ 78 پل ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر  شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے ضروری کارروائی شروع کر دی جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ شہاب اور 30 سالہ سیف کے نام سے ہوئی ہے۔