علاقائی
خلاصہ
- جامشورو: (دنیا نیوز) جامشورو کوٹری سٹیشن کے قریبی ریلوے پل کے مقام پر مال بردار ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
یوسف والا سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی کمپلین ٹوٹ گئی، ڈاون ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ریلوے کیریج ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹرین کو بحال کر کے روانہ کر دیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال کر دی گئی۔