مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ

مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ

 ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے اثرات کے پیش نظر مختلف سٹیشنوں پر کھڑی متعدد مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جا رہی ہے جب کہ کوٹری سٹیشن پر موجود علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافروں کو بھی ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے کراچی نے کراچی سے روانہ ہونے والی دیگر تمام ٹرینیں بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کا  مزید کہنا تھا کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، تاہم دونوں ٹریک مکمل طور پر بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث مسافروں کو سفر سے قبل اپنی ٹرین کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔