عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی

عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ رکھ پبی کے مقام پر پیش آیا، تاہم ٹرین ڈرائیور نے بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ٹرین کو قابو میں رکھا، جس کے باعث کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے صورتحال کا فوری جائزہ لیا، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا جبکہ پٹری سے اترنے والی بوگی کو مرمت کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔