علاقائی
خلاصہ
- دولتالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے دولتالہ میں 20 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ گھنگریلہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ٹریک کراس کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جاں بحق نوجوان کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
مزید برآں ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ورثا کی تلاش شروع کردی گئی۔