وزیرآباد میں گرین لائن ٹرین کا پٹری سے اترنے کا معاملہ، اپ سائیڈ ٹریک مرمت کے بعد بحال

وزیرآباد میں گرین لائن ٹرین کا پٹری سے اترنے کا معاملہ، اپ سائیڈ ٹریک مرمت کے بعد بحال

سٹیشن ماسٹر اطہر منیر کا کہنا تھا کہ وزیرآباد، لاھور اور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت تین گھنٹے معطل رہنے کے بعد ٹریک بحال کیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ وزیرآباد حادثہ کا شکار ہونے والی گرین لائن ٹرین سے دو متاثرہ بوگیاں اتار کر راولپنڈی کیلئے روانہ کر دی گئی، وزیرآباد متاثرہ دو بوگیوں کے مسافروں کو اتار کر دیگر بوگیوں میں سوار کروا دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا وزیر آباد ٹرین حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،وزیر آباد متاثرہ ٹریک بحالی کے بعد مال بردار گاڑی سمیت دو مسافر ٹرینیں بھی اگلی منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے نے مزید کہا کہ وزیر آباد ٹرین حادثہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔