لاہور: کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

Published On 27 December,2025 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چھ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں بروقت مکمل کی گئیں جبکہ پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے،حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔