شکارپور: (دنیا نیوز) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پولیس و رینجرز کا سرچ آپریشن جاری، سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے سے 160 فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا، جعفر ایکسپریس کی 4 مسافر بوگیاں شدید متاثر ہوئیں۔
ڈی ایس آر سکھر جمشید عالم نے بتایا کہ متاثرہ بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لگا دیا گیا، مرمتی کام آخری مراحل میں ہے جلد آمدورفت بحال ہونے کا امکان ہے۔