جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں کمی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن زیر گردش تھا، جس میں موبائل ٹیکس میں کمی اور موبائل فون درآمد کنندگان و صارفین کیلئے ہدایات سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم اب پی ٹی اے نے اس نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا یہ معلومات مکمل طور پر جھوٹی اور گمراہ کن ہیں، پی ٹی اے کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
— PTA (@PTAofficialpk) January 22, 2026
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ترجمان نے زور دیا کہ مستند اپ ڈیٹس اور اعلانات کیلئے عوام صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور اس کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا چینلز پر ہی اعتماد کریں۔