پاکستان
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے شام کی وحدت، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔
قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ہے، شام میں سیاسی وادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔
عثمان جدون نے کہا کہ شام میں کئی برسوں کے تنازع کے بعد سیاسی و ادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے، اسرائیل کی شام میں خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔