تجارت
خلاصہ
- ماسکو :(دنیا نیوز) عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد فی بیرل مزید گر گئی، برینٹ خام تیل 10 اعشاریہ 44 ڈالر کی کمی سے 88اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 اعشاریہ 24 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور امریکی خام تیل 84 اعشاریہ 12 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔
یاد رہے قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جنگ کے خاتمے کی امید اور سپلائی میں بہتری کی توقع ہے، یہ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے کیوں کہ مشرق وسطیٰ میں تناؤ جاری ہے، اور اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان سمیت کئی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔