ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کی گئی ہے، آیت اللہ وحید کی نماز جنازہ، تدفین، تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی، وہ دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 2018 تک آیت اللہ وحید خراسانی کا تدریسی سلسلہ جاری رہا تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔