آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب

ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور خودکار شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور آبنائے ہرمز کے ممنوعہ جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو دیگر آئل ٹینکرز نے ایرانی بحریہ کے ٹریفک کنٹرول سینٹر کی وارننگ پر عمل کیا اور واپس خلیج فارس کی جانب روانہ ہوگئے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کیلئے پیشگی اجازت لینا اور مقررہ محفوظ بحری راستوں کا استعمال لازمی ہے، جبکہ جنوبی راستے کو غیر مجاز اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔