دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈیموکریٹس کے سینیٹ کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل زیادہ سے زیادہ قدامت پسند جج تعینات کرنے کی کوششوں کو اپنی ہی جماعت ریپبلکن کے بعض سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے دوران اب تک 57 ججوں کی تقرریوں کی سینیٹ سے منظوری دی جا چکی ہے، ان تقرریوں کے ذریعے صدر ٹرمپ امریکی عدالتی نظام میں قدامت پسند نظریات کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم اب بعض ریپبلکن سینیٹرز نے اپنی ریاستوں کیلئے نامزد کیے گئے تین ججوں کی تقرری روک دی ہے یا ان کی حمایت سے انکار کر دیا ہے، اس مخالفت کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کی عدالتی تقرریوں کی کوششوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی سینیٹ کی روایتی پالیسی کے تحت کسی ریاست میں وفاقی جج کی خالی نشست پر تقرری کیلئے متعلقہ ریاست کے سینیٹرز کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔
ریاستی سینیٹرز کو نامزدگی کی حمایت یا مخالفت کا اختیار حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنے تحفظات کا اظہار کرکے کسی امیدوار کی تقرری کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔