پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر نے پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی نغمے کے ذریعے پاکستان پولیس کے افسران اور بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے کے شاندار بول ’ہم شہدا ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر‘ ملکی دفاع کے لیے پاکستان پولیس کے عزم اور قربانیوں کی عکاسی ہیں۔ پاکستان پولیس کے افسران اور جوان دن رات اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔
نغمے کے ذریعے پوری قوم کی جانب سے پاکستان پولیس کی گراں قدر خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔ پاکستان پولیس کے غازیوں اور شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور روشن باب ہیں۔