امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف

امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف

ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران اب نہ جنگ، نہ امن کی کیفیت میں نہیں رہے گا، امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ، ایران کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا نے اب کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج کی طاقت طے کرے گی، جبکہ امریکا ایران کی 7 شرائط تسلیم کرلے تو معاہدے کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی طاقت کے سامنے امریکی بے بسی کا اظہار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے بچنے کے لیے فوجی پناہ گاہوں میں جانے والوں کو عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیج فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔