اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی عمارتیں مسمار کر دیں

اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی عمارتیں مسمار کر دیں

عرب میڈیا کے مطابق انروا نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا، اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں بھاری مشینری سے انروا کمپاؤنڈ کو منہدم کیا گیا۔

انروا سربراہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے سکیورٹی گارڈز کو زبردستی باہر نکال دیا، مسماری بین الاقوامی قانون کی کھلی نافرمانی ہے۔

انروا سربراہ کا کہنا ہے کہ فلاحی ادارے کی عمارتوں میں غزہ اور مغربی کنارے کی امداد ذخیرہ تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے انروا پر جانبداری کے الزامات عائد کر رکھے ہیں، اسرائیل نے 2024 میں انروا پر ملک میں کام کرنے پر پابندی لگائی۔

واضح رہے کہ انروا غزہ اور مغربی کنارے میں لاکھوں فلسطینیوں کو امداد فراہم کرتا ہے۔