تجارت
خلاصہ
- ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد تک گر گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہو کر 87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، ایران کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ہم اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے چل رہے ہیں، ایران کی ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔