پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے، واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کیلئے کام جاری ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔