چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں 50 سالہ شخص جاں بحق

چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں 50 سالہ شخص جاں بحق

ریسکیو عملہ کے مطابق سرگودھا چرنالی ریلوے سٹیشن پر مسافر چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوا۔

1122 عملہ کے مطابق مرنے والے مسافر کی شناخت غضنفر علی کے نام سے ہوئی جو چک 86 شاہین آباد روڈ کا رہائشی ہے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے دیا گیا ہے۔