راولپنڈی میں ٹرین سے ٹکرا کر معمر شخص جاں بحق

راولپنڈی میں ٹرین سے ٹکرا کر معمر شخص جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مریڑ چوک کے قریب پیش آیا جہاں 69 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جس کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔