علاقائی
خلاصہ
- حیدرآباد:(دنیا نیوز)اندرون سندھ کے علاقے حیدر آباد کے ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعہ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 کے قریب پیش آیا، مال گاڑی کراچی سے پنجاب کی جانب جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ بوگیاں ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے، واقعہ کے بعد ریلوے کی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی اور بوگیوں کو پٹڑی پر لانے کا کام جاری ہے۔