پاکستان
خلاصہ
- بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے خلائی سٹیشن پر اب خلا باز صرف ستاروں سے ہی لطف اندوز نہیں ہوں گے بلکہ دیسی کھانوں کا مزہ بھی لیں گے، پاکستانی خلا باز کیلئے خصوصی طور پر 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانے تیار کئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز چین سے شینژو 24 مشن پر روانہ ہونے والے 3 خلا بازوں میں ایک پاکستان کے ذیشان علی بھی ہیں، جن کیلئے خلا میں خصوصی طور پر دیسی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
اس خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر جیسے لذیذ پکوان شامل ہیں، خلائی سٹیشن پر 6 افراد کیلئے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ذائقوں کی خوشبو زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور خلا میں بھی پہنچے گی۔
پاکستانی اور چینی خلا باز تقریباً ایک ہفتے تک خلا میں رہیں گے جہاں وہ مختلف قسم کے سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیں گے۔