حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر

حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا جب کہ متاثرہ بوگی کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ بوگی کے ڈی ریل ہونے سے مین ٹریک کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

اس کے نتیجے میں کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ٹرینوں کی نقل و حرکت بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹریک کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ریلوے ٹریفک جلد از جلد معمول پر لائی جا سکے۔

مزید برآں ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔