علاقائی
خلاصہ
- ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جب کہ شوہر زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گوجرہ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے مخالف سمت میں آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ اِس کا شوہر زخمی ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جن کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔