جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو گمراہ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو گمراہ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے خیابانِ محمد گیٹ، ملیر سٹی کراچی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد زوہیب اور محمد حسنین کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کارڈ برآمد ہوا جبکہ موٹر سائیکل پر پولیس نمبر پلیٹ نصب تھی، ملزمان جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو گمراہ کرتے تھے۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔