کرائم
خلاصہ
- منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی مبینہ طور پر قتل کردی۔
منڈی بہاؤالدین کے علاقے پاہڑیانوالی میں گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور فرار ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا۔