وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے این سی سی آئی اے میں تبادلے، وجوہات سامنے آگئیں

وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے این سی سی آئی اے میں تبادلے، وجوہات سامنے آگئیں

رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے میں گزشتہ تین سالوں کے دوران شکایات کے انبار لگ گئے، سال 2024 سے 2026 کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار 693 شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ 88 ہزار 770 شکایات کی تصدیق جبکہ 66 ہزار 699 شکایات کو انکوائری میں تبدیل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 850 مقدمات درج کر کے 5 ہزار 762 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں صرف 109 ملزمان کو سزائیں ہو سکیں۔

گرفتار ملزمان سے 2 ارب 62 کروڑ 55 لاکھ 80 ہزار روپے کی برآمدگیاں کی گئیں، وفاقی پولیس افسران کے تبادلوں کے بعد نئی اصلاحات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سائبر جرائم کے خلاف تحقیقات میں جدید ڈیجیٹل فرانزک اور سائبر انٹیلیجنس ٹولز کے استعمال کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سائبر کرائم رپورٹنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے، مالیاتی اداروں، مقامی اور عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطہ تیز کیا جائے گا۔