اوباڑو میں دوشیزہ کی موت خودکشی نہیں، قتل نکلی، بھائی کا اعتراف جرم

اوباڑو میں دوشیزہ کی موت خودکشی نہیں، قتل نکلی، بھائی کا اعتراف جرم

پولیس کے مطابق لانگھو کے علاقے میں مقتولہ ثمینہ کو اس کے بھائی اور چچازاد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا اور واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ  واقعے میں ملوث مقتولہ کے چچازاد کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ اوباڑو تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔