سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، کانسٹیبل شہید

سکھر میں  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، کانسٹیبل شہید

حکام کے مطابق  بس سٹینڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم چاچڑ موقع پرجان کی بازی ہار گیا، جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 واقعے کے بعد ایس ایس پی سکھر احمد چودھری نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے آباد تھانے کی حدود میں ناکہ بندی کردی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں اور تلاش جاری ہے۔