کرائم
خلاصہ
- اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ سے بیوی جاں بحق جب کہ شوہر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں ویر میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی جب کہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی میں معمولی جھگڑا ہوا جس کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر پسٹل تان لیا اور بیوی نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو گولیاں چل گئیں۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت ثمینہ بی بی نام سے ہوئی جبکہ شوہر کو بھی ایک گولی لگی، جس سے وہ زخمی ہو گیا، مرنے والی خاتون اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے اصل محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔